سیکرٹری سپورٹس پنجاب نے 5اضلاع میں سپورٹس کی نئی ترقیاتی سکیموں کی منظوری دیدی ,4اضلاع کے شہروں میں نئے سٹیڈیمز تعمیر ہونگے

لاہور (سپورٹس ورلڈ نیوز) سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان کی زیرصدارت منگل کے روز پنجاب سٹیڈیم میں سپورٹس کی نئی ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں پنجاب کے 5 اضلاع میں نئی سپورٹس کی ترقیاتی سکیموں کی منظوری دی گئی، ان میں 4 اضلاع کے شہروں میں نئے سٹیڈیمز کی تعمیر بھی شامل ہے، اجلاس میں فنانس، پی اینڈ ڈی کے افسران، ڈپٹی ڈائریکٹرمحمد اشرف، ڈسٹرکٹ سپورٹس افسر گوجرانوالہ ندیم بٹ، ڈسٹرکٹ سپورٹس افسر مظفر گڑھ محمد جمیل کامران، ڈسٹرکٹ سپورٹس افسر وہاڑی ریئس اعظم ، ڈسٹرکٹ سپورٹس افسر لودھراں محمد حفیظ اور دیگر افسران نے شرکت کی، سپورٹس بورڈ پنجاب کے پلاننگ ڈیپارٹمنٹ نے نئے منصوبوں کے حوالے سے سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان کو بریفنگ دی، اجلاس میں ضلع لودھراں کے شہر دنیا پور میں نیا سٹیڈیم، ضلع لیہ کے شہر فتح پور میں بھی نیا سٹیڈیم، ضلع وہاڑی کے شہر گگومنڈی میں سٹیڈیم کی تعمیر، ضلع مظفر گڑھ کے شہر کوٹ ادو میں بھی سٹیڈیم کی تعمیر اور این اے 100تتلے عالی نوشہرہ ورکاں میں سپورٹس کی ترقیاتی اور جدید سہولتوں کی فراہمی کے منصوبوں کی منظوری دی گئی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان نے کہا کہ نئی سپورٹس سکیموں کی تکمیل سے نوجوان سپورٹس کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں سکیں گے، پسماندہ اضلاع میں بھی سپورٹس کی بہترین سہولتیں فراہم کررہے ہیں، محمد عامر جان نے افسران کو ہدایت کی ان منصوبوں پر فوری طور پر کام شروع کیا جائے تاکہ عوام کو سپورٹس کی سہولتیں جلد میسر آسکیں۔