شائقین کرکٹ نے 13 جنوری 2018ء کو پاکستانی کرکٹ کی تاریخ کا بلیک ڈے(سیاہ دن)قرار دیتے دیا

لاہور ( سپورٹس ورلڈ نیوز) شائقین کرکٹ نے 13 جنوری 2018ء کو پاکستانی کرکٹ کی تاریخ کا بلیک ڈی(سیاہ دن)قرار دیتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی پر بھی شدید تنقید کی ہے۔ گفتگوکرتے ہوئے شائقین کرکٹ محمدحسنین، محمدیوسف، لیاقت علی، نورالہدیٰ، محمد طلحہ ،محمد سعد ، عنائیہ ،بلال سرور،کاشف منصور بھٹی ، طہماسپ علی نقوی ، علی حمزہ ، اظہر علی نے کہا کہ ایک جانب قومی کرکٹ ٹیم کو نیوزی لینڈ سے عبرتناک شکست ہوئی اور قومی کرکٹ ٹیم شرمناک ترین کم سکور 74 رنز پر آؤٹ ہوئی یہ وہی ٹیم ہے جس نے ایک سال قبل آئی سی سی چمپئن شپ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا اور ایک سال سے کم عرصہ میں پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی اور دیگر عہدیداران نے قومی کرکٹ ٹیم کواس حال پرپہنچادیاہے۔دوسری جانب آئی سی سی انڈر19کرکٹ ورلڈکپ میں افعانستان جیسی ٹیم کے ہاتھوں قومی انڈر19ٹیم کی شکست نے رہی سہی کسربھی پوری کردی۔ شائقین کرکٹ نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کوقومی کرکٹ ٹیم کی شرمناک کارکردگی کانوٹس لیناچاہیے۔