شاہد آفریدی کا مستونگ بم دھماکے کی شدید مذمت دل بہت دکھی ہے ،متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کا شریک ہوں، کرکٹر

اسلام آباد(سپورٹس ورلڈ نیوز)سابق کرکٹر شاہد خان آفریدی نے بلوچستان بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کی ہے تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر اپنے ایک پیغام میں بلوچستان میں بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا دل بہت دکھی ہے اور متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کا شریک ہوں، تمام دعائیں متاثرہ خاندانوں اور شہیدوں کی مغفرت کیلئے ہیں۔