شاہین تائیکوانڈو نارتھ کراچی کیمپس و بفر زون کیمپس کے 25 لڑکے اور لڑکیوں نے کامیابی کے ساتھ یلو بیلٹ اور بلیک بیلٹ پی ٹی ایف اور شاہین تائیکوانڈوکے ٹیسٹ کو پاس کیا۔

کراچی(سپورٹس ورلڈ نیوز)ماسٹر محمد شہباز فاؤنڈر اینڈ پریزیڈینٹ آف شاہین تائیکوانڈو اکیڈمی، نیشنل/ انٹرنیشنل میڈ لسٹ اینڈ چیمپئن نیشنل/ انٹرنیشنل ریفری نے اُن تمام اسٹوڈینٹس کو مبارکباد دی جنہوں نے ٹیسٹ کو پاس کیا اور ایک بار پھر اپنے آپ کو ثابت کر دکھایا کے ہم پاکستان کے روشن مثال ہیں۔  شاہین تائیکوانڈو بیلٹس اینڈ رینکس پروموشن ایوارڈز سیریمنی 2017 کا انعقاد شاہین تائکوانڈو اکیڈمی میں کیا گیا۔اس سیریمنی میں شاہین تائیکوانڈو نارتھ کراچی اور بفر زون کے 25اسٹوڈنٹس نے حصہ لیا اور اپنی اچھی کارکردگی سے ٹیسٹ پاس کیا اور اگلے رینک کے حقدار پائے۔
شاہین اور پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے سرٹیفکیٹس ہولڈرز میں سمیرا سید (انٹرنیشنل گہلد میڈلسٹ اِن جیت کوانڈو بروس لی اور نیشنل گولڈ میڈلسٹ سندھ اور کراچی چیمپئن ان تائیکوانڈو) اور شہزینا خان (نیشنل گولڈ میڈلسٹ سندھ اور کراچی چیمپئن نے سیکنڈ بلیک بیلٹ حاصل کی)
عروبابدر (جونئر نیشنل برونزی میڈلسٹ سندھ اینڈ کراچی، شاہین چیمپئن) نے پوم بلیک بیلٹ حاصل کیا۔کراچی اور کلب کے چیمپئنز عبدل مننان نے ریڈ بیلٹ، جویریہ، ایمن، سمیر، معاذ نے بلیو بیلٹ، زین، اسویرا، اسوہ، محمد علی ،حذیفہ، حمزہ، کاشان، نصر نے گرین بیلٹ، اور تحسین، حذیفہ، انس،میرن، ارسلان نے یلو بیلٹس حاصل کی ہیں۔


ایوینٹ اوپننگ چیف گیسٹ جناب محمد قمر خان (شاہین تائیکوانڈو چیف پارٹن)، کلوزنگ چیف گیسٹ ڈاکٹرجناب عارف حفیظ (ایگزیکٹو کاؤنسل ممبر کے سی سی اے اور چیئرمین سندھ سیپکٹارو ایسوسی ایشن) اور اسپیشل گیسٹ جناب عثمان علی خان اور ایونٹ گیسٹ جناب فرخ کمال (انٹرنیشنل ٹیبل ٹینس پلئیر)، جناب یاورعباس(اسپورٹس رپورٹر ڈیلی بشارت)، جناب کاشف احمد فاروقی (جنرل سیکریٹری سندھ آرم ریسلنگ ایسوسی ایشن)، جناب عمر شاہین (اسپورٹس رپورٹر، ڈیلی جہاں پاکستان)، جناب کاشف فاروقی، جناب زاہد غفار(اسپورٹس رپورٹر نیو ٹی وی)، جناب انجینئر عارف وحید خان (ایکس تریژر کے سی سی اے زون 1 )،جناب شہروز علوی(اسپورٹس رپورٹر ڈیلی بولان) اور جناب محمد طارق نے تائیکوانڈو فیڈریشن کا سر ٹیفکیٹ دیا اور ماسٹر محمد شہباز نے تمام اسٹوڈنٹس کو بیلٹ باندہی۔اس موقعہ پر اسٹوڈنٹس کے والدین بھی موجود تھے۔
مہمانوں کا کہنا تھا کہ پاکستان میں شاہین جیسی ڈسیپلن اور چیمپئنز اسٹوڈنٹس نہیں ملے۔ اور میری دعا ہے کہ شاہین اکیڈمی اور ترقی کرے ۔آمین اور ماسٹر محمد شہباز کو مبارکباد دی۔
ماسٹر محمد شہباز نے مہمانوں، والدین،اسٹوڈنٹس اور میڈیا کو بتایا کے الحمد للہ شاہین تائیکوانڈو اکیڈمی کی 49 بیچ مکمل ہو چکی ہے اور میرے پاس ہر بیچ کا ایک ایک ریکارڈ مو جود ہے