شعیب بنگش ٹی ٹونٹی, دو میچوں کا فیصلہ ہوگیا ۔ کے کے آر کلب نے ڈان کلب اور پیمز کلب نے رئیل چمپئن کلب کو شکست دیکر اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا

پشاور(سپورٹس ورلڈ نیوز)پہلے شعیب بنگش ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگیا۔کے کے آر کلب نے ڈان کلب اور پیمز کلب نے رئیل چمپئن کلب کو شکست دیکر اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔جمخانہ کرکٹ گراؤنڈ پر گزشتہ روز کھیلے جانیوالے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوے ڈان کلب نے مقرررہ اوورزمیں 95رنز سکور کئے ،محب اللہ نے 31 اور انعام اللہ نے 26رنز بنائے۔کے کے آر کلب کے احمد خان نے چارجبکہ آمان اور عامر نے دو دوکھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جواب میں کے کے آر کلب نے مطلوبہ ہدف 2وکٹوں کے عوض پوراکیا،عامر شہزاد نے67 اور نعمان بابر نے 15رنز سکور کئے،ڈان کلب کی جانب سے ناصر خان اورشہاب نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔دوسرے میچ میں پیمزکلب نے 189رنز بنائے ۔ٹیسٹ کرکٹر محمد رضوان نے 126رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے،عمادالحسن نے 27رنز بنائے۔رئیل چمپئن کلب کی جانب سے منسور نے دو ،اجنبی اور ملک آفریدی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔جواب میں رئیل چمپئن کلب کی پوری ٹیم 102رنز پر ڈھیر ہوگئی،ملک آفریدی نے49،عصمت نے26رنز سکور کئے۔پیمز کلب کی جانب سے حمادالحسن نے تین جبکہ صابر اور محمدطاہر نے دو دووکٹیں حاصل کیں۔میچ میں ایمپائرنگ نواب خان اور فخر عالم نے کی ۔