شعیب ملک نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

شارجہ (مانیٹرنگ ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق شعیب ملک کا کہناتھا کہ وہ ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی کھیلنا چاہتے ہیں اس لیے وہ ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر رہے ہیں ۔شعیب ملک کا کہناتھا کہ وہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور رہنمائی پر شکر گزار ہیں ،ان کا کہناتھا کہ وہ فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلتے رہیں گے جبکہ وہ 2019کا ورلڈ کپ بھی کھیلنا چاہتے ہیں ۔
شعیب ملک نے ٹیسٹ کرکٹ میں 35میچوںمیں پاکستان کی نمائندگی اور انہوں نے 1898سکور بنائے جبکہ وہ اپنی آخری اننگ میں صفر پر ہی آﺅٹ ہو گئے تھے لیکن انہوں نے انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ڈبل سنچری سکور کی تھی ۔