شعیب ملک کو ون ڈے انٹرنیشنل کیریئر میں 7 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے 34 رنز درکار

ڈونیڈن ( سپورٹس ورلڈ نیوز ) پاکستانی ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر شعیب ملک کو ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں کیریئر کے 7 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے مزید 34 رنز درکار ہیں، توقع ہے کہ وہ  ہفتے کو نیوزی لینڈ کے خلاف شیڈول تیسرے ایک روزہ میچ میں 7 ہزار رنز کے ہندسے کو عبور کر لیں گے، وہ یہ اعزاز پانے والے 8ویں پاکستانی کھلاڑی بن جائیں گے، پاکستان کی جانب سے انضمام الحق 11701 رنز بنا کر سرفہرست ہیں، محمد یوسف 9554 رنز بنا کر دوسرے، سعید انور 8824 رنز بنا کر تیسرے، شاہد ا?فریدی 8027 رنز بنا کر چوتھے، جاوید میانداد 7381 رنز بنا کر پانچویں، یونس خان 7249 رنز بنا کر چھٹے اور سلیم ملک 7170 رنز بنا کر ساتویں نمبر پر موجود ہیں۔