شوٹنگ بال سمیت کھیلوں کے تمام شعبوں کو فروغ دینے میں سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن ہر ممکن تعاون کریگا ،سیکریٹری سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن احمد علی راجپوت

کراچی (اسپورٹس ورلڈ نیوز) ایشین شوٹنگ بال فیڈریشن اور سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے اشتراک سے کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام یوتھ شوٹنگ بال سمر کوچنگ کیمپ کا انعقاد واحد اسپورٹس شوٹنگ بال کمپلیکس کورنگی کیا گیا کیمپ 3روز تک جاری رہا کیمپ میں بڑی تعداد میں بچوں نے شرکت کی فری سمر کیمپ میں شریک بچوں میں ایشین شوٹنگ بال فیڈریشن کی جانب سے ٹی شرٹس،سرٹیفکٹس اور شیلڈ بھی پیش کی گئیں،کوچز محمد اسماعیل، شمیم احمد، وسیم عباس، ملک ناصر، رضوان احمداور کاشف خان نے بچوں کو شوٹنگ بال کھیل کی تکنیک، ڈسپلین ، ورزش کے فوائد اور انٹرنیشنل شوٹنگ بال قوانین سے آگاہی فراہم کی ،واحد اسپورٹس شوٹنگ بال کمپلیکس میں کیمپ کے اختتام پر منعقدہ تقریب میں مہمان خصوصی سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت نے کہاکہ سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن شوٹنگ بال سمیت کھیلوں کے تمام شعبوں کے فروغ کے لئے آرگنائزرز اور کلبوں سے اپنا بھر پور تعاون جاری رکھے گی انہوں نے کہاکہ پاکستان میں یوتھ شوٹنگ بال سمیر کوچنگ کیمپ کا انعقاد ایشین شوٹنگ بال فیڈریشن کا رنامہ اور احسن اقدام ہے ایسے تربیتی کیمپ کے ذریعے ٹیلنٹ کو اُجاگر کرنے میں مدد اور کھیلوں کے میدانوں کو آباد رکھا جاسکتا ہے احمد اعلی راجپوت نے شاندار کیمپ کے انعقاد پر کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ تربیت کا یہ سلسلہ کھیلوں کے دیگر شعبوں میں بھی جاری رہنا چاہیئے تاکہ ہم نئے ٹیلنٹ کو سامنے لاسکیں تقریب سے سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری ڈاکٹر قیصر جتوئی نے کہاکہ شوٹنگ بال کھیل غریبوں اور محنت کشوں کا کھیل ہے اور یہ سندھ کا روایتی کھیل ہم نامساعد حالات اور سپرستی نہ ہونے کے باوجود اپنی مدد آپ کے تحت شوٹنگ بال کھیل کے فروغ اور اس میں نئے ٹیلنٹ کو متعارف کرانے کے لئے کوششوں میں مصروف ہیں آج ہماری ایسوسی ایشن کی انتہک محنت اور کاوشوں کی وجہ سے شوٹنگ بال کھیل سندھ کے شہری اور دیہی علاقوں کا مقبول کھیل بن گیا ہے ڈاکٹر قیصر جتوئی نے کہاکہ ایشین شوٹنگ بال فیڈریشن کے اشتراک سے بہت جلد شوٹنگ بال کے بین الاقومی میچز کا انعقاد کیا جائیگا جس میں قومی شوٹنگ بال ٹیم بھی حصہ لے گی ۔ تقریب سے اپنے خطاب میں گینز ورلڈ ریکارڈ ایتھلیٹ اورنگزیب سلطان نے کہاکہ شوٹنگ بال سمر کوچنگ کیمپ کا انعقاد ایک بہتر اقدام ہے کھیلوں کے تمام شعبوں میں ایسے تربیتی کیمپس کا انعقاد ہونا چاہیئے انہوں نے شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کو اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلا یا اس موقع پر ایم شمیم قریشی نائب صدر سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن، محمد ارشدانفارمیشن سیکریٹری سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن ،کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے صدر جاوید اختر کیانی ،سیکریٹری محمد اجمل ،خالد بروہی سیکریٹری پاکستان یوگا اسپورٹس فیڈریشن اشفاق احمد سیکریٹری پاکستان کک باکسنگ شی شان محمد شہزاد ،نفیس احمد سیکریٹری سندھ ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن نوشاد احمد سپک ٹاکرا، حامد خان سیکریٹری سندھ اسکوائش ایسوسی ایشن، قمرالسلام پیارے سینئر کھلاڑی و ریفری شوٹنگ بال افتخار زیدی سینئر ریفری شوٹنگ بال محمد جمیل سینئر کھلاڑی شوٹنگ بال رضوان احمد اور دیگر معزز مہمان بھی موجود تھے۔