شینزن اوپن ٹینس،روسی ٹینس سٹار شراپووا اورسیمونا ہیلپ کا نئے سال پر فاتحانہ آغاز

شینزن(سپورٹس ورلڈ نیوز)عالمی نمبر ایک سیمونا ہیلپ نے امریکی پلیئر نکول گبس کو شینزن اوپن میں شکست دے دی ،جبکہ ماریہ شراپووا نے بھی اسٹریٹ سیٹس میں رومانیہ کی ماہیلا بوزرنسکو کو افتتاحی میچ میں ہرا دیا۔سیمونا ہیلپ نے نکول گبس کو 6مقابلے میں4اور 6کے مقابلے میں1 سے شکست دی جبکہ چین کی ینگ ینگ نے ایوجینا راڈینا کو 6مقابلے میں2اور 7مقالبے میں5سے زیر کیا۔روسی ٹینس اسٹار ماریہ شراپووا نے بوزرنسکو کو اسٹریٹ سیٹ میں 6کے مقابلے میں3اور 6کیمقابلے میں0سے ہرایا۔شینزن میں اپنی جیت کے حوالے سے کہا کہ یہ رواں برس کی میری پہلی فتح ہے، میں بہت خوش اور ان لمحات کو انجوائے کر رہی ہوں.۔شراپووا کو اگلے مرحلے میں 2017 کی رنز اپ الیسن رسکے کا سامنا ہے، جنہوں نے چین کی وینگ کیانگ کو شکست دی۔علاوہ ازیں ڈانکا کووینک نے یونان کی ماریہ سکاکاری کو 4کیمقابلے میں6،6کیمقابلے میں 6کے مقابلے میں3اور میزبان ملک کی زین شوئی نے روس کی اینا بلنکووا کو 6کیمقابلے میں3، 6کیمقابلے میں4سے زیر کیا۔