صبح میچ میں وقفے کے دوران ورزش کیلئے گھر سے نکلا ، 50منٹ بعد واپس آیا تو 6پاکستانی کھلاڑی پوویلین لوٹ چکے تھے ::وسیم اکرم

لاہور ( سپورٹس ورلڈ نیوز ) نیوزی لینڈ کیخلاف قومی ٹیم کو مسلسل تیسری شکست نے سابق کپتان وسیم اکرم کو بھی بڑا جھٹکا دے دیا۔ لیجنڈر کرکٹر کا کہنا تھا کہ وہ صبح میچ میں وقفے کے دوران ورزش کیلئے گھر سے نکلے اور جب تقریباً 50منٹ بعد واپس آئے تو 6پاکستانی کھلاڑی پوویلین لوٹ چکے تھے جس سے انہیں شدید دھچکا لگا،وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کا دورہ مشکل ہوتا ہے ،ہمارے دور میں بھی ٹیم پریشر میں آکرنیچے لگ جاتی تھی لیکن ہم فائٹ کر کے ہارتے تھے اور باڈی لینگوئج مثبت رکھتے تھے لیکن اس ٹیم کی باڈی لینگوئج بہت ڈاؤن لگ رہی ہے۔وسیم اکرم نے قومی ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ کے شیڈول پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم وہاں کی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کیلئے بہت پہلے ہی وہاں چلے جانا چاہیئے تھا اور کئی وارم اپ میچز کھیلنے چاہیئے تھے۔