صبح نو نیشنل کلے کورٹ ٹینس چیمپین شپ کا کل (پیر) سے اسلام آباد میں آغاز

اسلام آباد (سپورٹس ورلڈ نیوز) ملک بھر کے چوٹی کے ٹینس ستاروں سے سجی چھ روزہ صبح نونیشنل کلے کورٹ ٹینس چیمپین شپ کا آج (پیر) سے آغاز، پہلے روز مینز سنگلز کا کوالیفائنگ مرحلہ کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹینس فیڈریشن کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلی جانیوالی صبح نونیشنل کلے کورٹ ٹینس چیمپین شپ کا آغاز آج (پیر ) سے ہورہا ہے ۔ ملک کے نامور ٹینس ستاروں سے سجی یہ چیمپین شپ 14 فروری تک جاری رہے گی۔ ، ٹورنامنٹ میں پاکستان کے نمبر ون کھلاڑی عقیل خان، یاسر خان، ایم عابد،عثمان رفیق، ہیرا عاشق، ٹاپ لیڈیز کھلاڑی سارہ منصور ، مہک کھوکھر اور جونئیر کھلاڑیوں ایم مدثر، ایم مزمل اور امن عتیق سمیت ملک بھر سے کھلاڑی شرکت کررہے ہیں۔ اتوار کومینز سنگلز کے کوالیفائنگ جبکہ بوائز انڈر 18 اور بوائز انڈر14 کے مین راؤنڈز کے ڈراز نکالے گئے۔ ٹورنامنٹ میں مینز سنگلز، مینز ڈبلز، لیڈیز سنگلز، بوائز انڈر 18، بوائز جونئیرز انڈر14 سنگلز اور بوائز اینڈ گرلز انڈر10 کی کیٹیگریز میں مقابلے ہورہے ہیں ۔پیرکی صبح نو بجے مینز سنگلز کا کوالیفائنگ مرحلہ شروع ہوگا جبکہ بوائز انڈر 18 اور بوائز انڈر 14 کے پہلے مرحلوں کا آغاز بھی اسی روز ہوگا۔ ٹورنامنٹ کے فائنلز ہفتہ 14 مئی کو کھیلے جائیں گے۔