صحت مند معاشرے کے قیام کے لئے کھیلوں کے مقابلے ضروری ہیں ، ایس پی او نے نوجوانوں کو کھیلوں کی سرگرمیاں فراہم کرکے بہت اعلی کام کیا : پیر محمد شاہ

حیدرآباد ( سپورٹس ورلڈ نیوز ) صحت مند معاشرے کے قیام کے لئے کھیلوں کے مقابلے ضروری ہیں اس سے اچھے کھلاڑی سامنے آتے ہیں جس کی وجہ سے صحت مند معاشرے کا قیام ممکن ہوتا ہے ان خیالات کا اظہار اسپورٹس پرموشن آرگنائزیشن کے ذیر اہتمام منعقدہ دوسرے انٹر اسکول اسپورٹس گالا کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ایس ایس پی حیدرآباد پیر محمد شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ کھیلوں کے مقابلے صحت مند ماحول کے لئے مدگار ثابت ہوتے ہیں ،مہمان اعزازی ایس ایس پی جامشورو عرفان بہادر نے کہا کہ پر امن معاشرے کے قیام کے لئے کھیلوں کے مقابلے ضروری ہیں ایس پی او نے نوجوانوں کو کھیلوں کی سرگرمیاں فراہم کرکے بہت اعلی کام کیا ایس پی اوکے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا ، پاکستان ائیر فورس کے ونگ کمانڈر محمد اقبال کیریو نے کہا کہ آنے والا وقت کھلاڑیوں کا ہے لہذا تمام کھلاڑی اپنے کھیل پر مکمل توجہ دیں ،آرگنائزنگ کمیٹی کی چیر پرسن معروف انٹرنیشنل جمناسٹ مریم کیر یو نے کہا کہ کھیل ہی ذندگی ہے کھلاڑیوں کو چاہے کہ وہ اپنی فٹنس برقرار رکھنے کے لئے کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لیں ،اس موقع پر ایس پی او کے چیرمین عامر کفایت نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ،قبل ازیں ریحان خانزادہ اور سردار حاکم نوحانی نے بھی خطاب کیا ،اس موقع پر آرگنائزنگ سیکریٹری رمیز شیخ نے رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ اسپورٹس فیسٹول میں کرکٹ،بیڈمنٹن ،ٹیبل ٹینس،ٹگ آف وار،چیس ،تھروبال،فٹسال،ایتھلیٹ،تائی کوانڈو،آرم ریسلنگ کے گرلز بوائز کے مقابلے منعقد کئے گے ، اس موقع پر وائس چیر مین ریحانہ بھٹی، فناس سیکریٹری اسرار علی چانڈیو،عقیل احمد،عبدالحمید راجپوت، یاسین شیخ،وسیم خان ،سیلم شیخ، مصباح محمود،بشری عارف،ساجدہ شاہ،سید مسرت علی شاہ، ذاہد بلوچ، اعجاز شیخ،سابق ڈائریکٹر انفارمیشن اللہ بچایو میمن ، ,میڈیا کوآرڈینٹر مقصود احمد کے علاوہ ایونٹ آرگنائزر ناظم عباسی، شمع بلوچ ،اعجاز شیخ، جمیلہ باری، سرفراز چنٹر، انیلا خان، مقبول عباسی، صدف خان ، ناصر جونیجو، حمیرہ راجپوت، قرار حسین، صنم رند بلوچ، حسن علی، شمائیلہ ارم، محمد فیصل خان ، سلیم اقبال ، بینا واسطی ، رمیز خان، نقاش مزمل ،محمد عثمان خان کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔