صدر اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن پی ایف ایف انتخابات میں حق دہی استعمال کریں گے

اسلام آباد (سپورٹس ورلڈ نیوز) اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری محمد سلیم اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کی جانب سے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے انتخابات میں اپنے حق دہی استعمال کریں گے، اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری نے بتایا کہ چوہدری محمد سلیم کو اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل پہلے ہی پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی کانگریس کے لئے نامزد کر چکی ہے۔واضع رہے کہ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے انتخابات 12 دسمبر کو سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن آف پاکستان، سپریم کورٹ بلڈنگ اسلام آباد میں ہونگے۔