کوہلی صرف اچھے بیٹسمین ہیں بلکہ وہ بڑے اچھے انسان بھی ہیں ,ویرات کوہلی کی جانب سے تعریف پر شعیب اختر بھی میدان میں آ گئے

لاہور (سپورٹس ورلڈ نیوز)  بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی جانب سے تعریف پر شعیب اختر بھی میدان میں آ گئے ہیں اور انہو ںنے کوہلی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ نہ صرف اچھے بیٹسمین ہیں بلکہ وہ بڑے اچھے انسان بھی ہیں ،ایک بڑے انسان سے یہی توقع کی جا سکتی ہے کہ وہ اچھی بات ہی کرے گا ۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باولر شعیب اختر کا کہناتھا کہ انہیں کوہلی کی جانب سے تعریف پر بہت خوشی ہوئی ہے ،مجھے ایسا لگتاہے کہ اگر میں کوہلی کو باولنگ کرتا تو شائقین کرکٹ کو ایک بہت اچھا مقابلہ دیکھنے کیلئے ملتا ۔شعیب اختر کا کہناتھا کہ ویرات کوہلی نہ صرف بڑے بیٹسمین ہیں بلکہ وہ بہت اچھے انسان بھی ہیں ۔ واضح رہے کہ کوہلی نے ایک انٹرویو میں شعیب اختر سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ شعیب اختر کی باولنگ پر لگتا تھا کہ دوسرے اینڈ پر رہنا ہی بہتر ہے ۔ا نہوں نے کہا کہ پاکستانی باولر عرفان کا سامنا کرنے کیلئے کوچ نے ہمیں سٹول پر کھڑے ہو کر باولنگ کروائی لیکن پھر بھی کھیلنے میں بہت مشکل پیش آئی ۔