صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور کی قومی کرکٹ ٹیم کو نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20سیریز میں وائٹ واش پر مبارکباد

لاہور(سپورٹس ورلڈ نیوز)صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے قومی کرکٹ ٹیم کو نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20سیریز میں وائٹ واش پر مبارکباد دی ہے، پیر کے روز اپنے الگ الگ تہنیتی پیغامات میں انہوں نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کی لگاتار فتوحات سے ملک کا نام روشن ہوا ہے، تمام کھلاڑیوں نے بہترین ٹیم سپرٹ کا مظاہرہ کیا اور ہر شعبہ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا، صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم نے مسلسل 11ویں ٹی 20 سیریز جیت کر عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے جس سے نئے کھلاڑیوں کی بھی حوصلہ افزائی ہوئی ہے اور ان میں بھی آگے بڑھنے کا جذبہ پیدا ہواہے،قومی ہیروز نے دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا،ڈی جی سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے کہا کہ کھلاڑیوں نے یادگار کھیل کا مظاہرہ کرکے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا، بابراعظم ،محمد حفیظ اور شاداب خان کے شاندار کھیل نے قومی ٹیم کو فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔