ضلعی حکومت پشاور کا 47یونین کونسلوں میں کھیلوں کا سامان تقسیم کرنے کا فیصلہ

پشاور(سپورٹس ورلڈ نیوز ) ضلعی حکومت نے صوبائی حکومت کی ہدایت پر پشاور میں کھیلوں کی ترقی اور بہترین ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے پشاور کے92یونین کونسلوں میں جدید سپورٹس سامان تقسیم کرنے کا فیصلہ کرلیاہے ،پہلے مرحلے میں 47 یونین کونسلوں کے ڈسٹرکٹ ممبران کو کھیلوں کا سامان فراہم کیاجارہاہے ۔اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر پشاور جمشید بلوچ نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ موجودہ حکومت صوبے کے دیگر اضلاع کی طرح پشاور میں بھی کھیلوں کے میدان تعمیر کرنے سمیت نوجوانوں کو کھیلوں کے جدیدسامان فراہم کررہی ہے ،جس سے یقیناًضلع میں بھر میں کھیلوں کو صحیح معنوں میں فروغ ملے گابلکہ بڑی تعدامیں کرکٹ،والی بال،ہاکی،بیڈمنٹن،آرچری،ٹیبل ٹینس اور دوسرے کھیلوں کے باصلاحیت کھلاڑی سامنے آئینگے ۔انکاکہناتھاکہ ضلع ناظم کی خصوصی ہدایت پر پشاور کے تمام یونین کونسلوں میں کھیلوں کا سامان فراہم کیاجائیگا،پہلے مرحلے میں 47یونین کونسلوں میں سپورٹس سامان مہیاکیاجارہاہے جسمیں کرکٹ،والی بال،ہاکی،بیڈمنٹن،ٹیبل ٹینس،آرچری اور دیگر کھیلوں کے سامان کیساتھ ساتھ شوزاور کیٹس بھی تقسیم کیاجارہاہے ۔جسکے مستقبل میں بہترین نتائج نکلیں گے ۔