ضلع صوابی کےگا وں امبارکی دانش سعید سا وتھ ایشین گیمزنیپال کیلئےقومی ووشو ٹیم میں جگہ بنانےمیں کامیاب ،،گولڈ میڈل جیتنےکیلئےبھرپورتیاریاں کررہی ہوں،سپورٹس ورلڈ سےگفتگو

پشاور(رپورٹ:غنی الرحمن)ضلع صوابی کے ایک چھوٹے سے گائوں امبار سے تعلق رکھنے والی خاتون مارشل آرٹس کھلاڑی دانش سعیدشاندار پرفارمنس کے بدولت نیپال میں منعقدہ ساتھ ایشین ووشوگیمزکیلئے قومی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئیں،وہ خیبر پختونخواکی پہلی خاتون کھلاڑی ہیں جونیپال کے شہر میں کھٹمندومیں مارچ کو منعقدہ سائوتھ ایشین گیمز کیلئے قومی ووشو ٹیم کا حصہ بن کر ملک کی نمائندگی کریںگی،یہ خبر سنتے ہی انکے گھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور اہل علاقہ ورشتہ دار وں کا آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا۔سپورٹس ورلڈ پی کے ڈاٹ کام سے گفتگوکرتے ہوئے21سالہ دانش سعید کاکہناتھاکہ وہ کرکٹ ،بیڈمنٹن اور ہاکی بھی کھیلاکرتی تھی،جب خیبر پختونخوانڈر23گیمز میںبہترین کاکردگی کا مظاہرہ کرکے اپنے ریجن کیلئے ووشوم میں گولڈ میڈل جیتااوراپنے کوچ اور صوبائی ووشوایسوسی ایشن کے سیکرٹری نجم اللہ صافی کے کہنے پر اپنی تمام تر توجہ ووشوپر دینے لگی جبکہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر صوابی طارق خان جوکہ مارشل آرٹس کھلاڑی بھی رہ چکے ہیں نے میری بھر پور حوصلہ آفزائی کی،کوچ نجم اللہ صافی کے علاوہ طارق خان نے بھی مجھے ٹریننگ دی ،اپنے والد کیساتھ سائیکل پر گوہاٹی سٹیڈیم جاکر ٹریننگ حاصل کرتی تھی اوراسی طرح تین ماہ کی ٹریننگ سے میری کارکردگی میں نکھار آگیاہے مارشل آرٹس میراپسندہ کھیل ہے اور اسی میں ایک منفردمقام بنانے کا عزم کر رکھاتھااور اللہ کے فضل سے اس مشن میں کامیاب ہوگئی ،

انہوں نے کہاکہ والد مجھے مارشل آرٹس کھیلنے کی اجازات نہیں دے رہے تھے تاہم جب انہوں نے میری پارمنس کو دیکھاتو پھر مان گئے نہ صرف اجازت دی بلکہ مکمل سپورٹ بھی فراہم کردی اور کوچ نجم اللہ سے ٹریننگ حاصل کی اوراس کم عرصے میں بہت کچھ سیکھااورلاہور میں منعقدہ ٹرائلز میں70سے زائد ویٹ کٹیگری کے پاکستان آرمی کی نیشنل گولڈ میڈلسٹ کھلاڑی صفورہ بی بی کو شکست دیکر قومی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی ،انہوں نے کہاکہ صوبائی ووشوایسوسی ایشن کے صدر میاں وحید شاہ ،سیکرٹری نجم اللہ سافی اورسپورٹس بورڈ کے ڈی جی جنیدخان کی مکمل سرپرستی سے اس مقام پر پہنچ گئی ،انہوں نے اس عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مارچ کو نیپال کے شہر کھٹمنڈومیں منعقدہ سائوتھ ایشین گیمزمیں گولڈ میڈل جیت کر سرخروہوکر وطن لوٹوں گی ۔انہوں نے کہاکہ جب انہیں قومی ٹیم میں سلیکٹ ہونے کی اطلاع ملی کہ توگھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور یہ خبر علاقے میں جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی اور اہل علاقہ اور رشتہ داروں کا میرے گھرآمد کا سلسلہ شروع ہوگیاسب لوگ بہت خوش ہیں کیونکہ میں خیبر پختونخواکی واحد لڑکی ہوں جو چائنیزمارشل آرٹس کے قومی ٹیم میں شامل ہوئی ہوں ۔انکاکہناتھاکہ قومی ووشوٹیم میں خیبرپختونخواسے مزید جن کھلاڑیوں کا انتخاب ہوگیاہے ان میں پشاور کے رفاق سرور60کے جی ،70کے جی میں تیمور جاویداور65کے جی میں سوات کے حیدر علی شامل ہیں۔