ضلع کورنگی میں کھیلوں کا میلہ ۔کھلاڑی اور شائقین کھیل جھوم اُٹھے دوسرا ڈسٹرکٹ کورنگی ویمن اسپورٹس گالا :فٹ بال ،کرکٹ ،ہاکی ،تائی کوانڈو ،شوٹنگ بال سمیت دیگر مقابلوں کا شاندار انعقاد

کراچی (اسپورٹس ورلڈ نیوز) نسیم حمید اسپورٹس اکیڈمی کے زیر اہتمام ڈپٹی کمشنر کورنگی قرۃ العین میمن کی خصوصی کاوشوں سے ضلع کورنگی میں کالجوں اور اسکولوں کی طالبات کے درمیان نسیم حمید اسپورٹس اکیڈمی کورنگی نمبر5پر جاری “دوسرا ڈسٹرکٹ کورنگی انٹر کالجیٹ و اسکول ویمن اسپورٹس گالا “کے پہلے اور دوسرے دن کھیلے کے مختلف مقابلوں کا انعقاد ،طالبات کی جانب سے شاندار پر فارمنس کا مظاہرہ شائقین کھیل طالبات اور علاقہ خواتین کی کثیر تعداد میں کھیلوں کے مختل ف مقابلوں میں شرکت اور کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی پر بھر پور داد تحسین پیش کیا شائقین کھیل خصوصاً علاقہ خواتین کا ویمن اسپورٹس گالا کے شاندار انعقاد کو ترقی نسواں کے لئے عظیم کاوش قرار دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کورنگی قرۃ العین میمن اور SAAFگولڈ میڈلسٹ نسیم حمید کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا واضح رہے کہ “دوسرا ڈسٹرکٹ کورنگی انٹر کالجیٹ و اسکول ویمن اسپورٹس گالا “میں پاکستانی کھیل کی تاریخ میں پہلی بار شوٹنگ بال خواتین مقابلوں کا انعقاد کرکے تاریخ رقم کی گئی کالجز اور اسکولوں کے درمیان جہاں فٹ بال ،کرکٹ ،ہاکی ،تائی کوانڈو سمیت دیگر مقابلوں کا انعقاد کیا گیا وہیں شوٹنگ بال مقابلے میں بھی ضلع کورنگی کی طالبات نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ثابت کردیا کہ ہماری خواتین بھی مردوں کے شانہ بشانہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کے ساتھ کھیلوں کے ہر شعبے میں اپنا نمایاں مقام رکھتی ہیں۔خواتین کا کہنا ہے کہ ویمن اسپورٹس گالا کے انعقاد سے جہاں بیرون دنیا پاکستان کا سافٹ امیج اُجاگر ہوگا وہیں شہر میں قیام امن اور صحت مند سرگرمیاں فروغ پائیں گی شائقین کھیل کا کہنا تھا کہ ایسے کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد تواتر کے ساتھ ہوتے رہنا چاہیئے تاکہ ہماری نوجوان نسل منفی سرگرمیوں سے دور اور صحت مند تفریحی سرگرمیوں جاری رکھ ایک صحت مند زندگی کو فروغ دے سکیں ۔