طہماس سٹیڈیم میں فٹ بال اکیڈمی نےکام شروع کردیا،جہاں پرکھلاڑی کھیلنےمیں مصروف رہتے ہیں

پشاور(غنی الرحمن/سپورٹس ورلڈ نیوز)صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے تعاون سے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر پشاور کی نگرانی شاہی باغ سپورٹس کمپلیکس کے طہماس سٹیڈیم میں قائم فٹ بال اکیڈمی نے کام شروع کردیاہے جہاں پر شہر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے 14سال سے لیکر20سال تک عمر کے بچے فٹ بال کھیلنے میں مصروف رہتے ہیں ۔جہاں پر کوالیفائڈ کوچ فیصل جاوید کی زیر نگرانی میں فٹ بال کا تربیت حاصل کرتے ہوئے مستقبل میں قومی اور بین الاقوامی سطح پر صوبے اور ملک کی نمائندگی کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔اس حوالے سے فٹ بال کوچ فیصل جاوید نے سپورٹس ورلڈ پی کے کو بتایاکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ صوبائی سپورٹس ڈائریکٹر یٹ کے ڈی جی جنیدخان نے نہ صرف پشاور بلکہ خیبر پختونخواکے مختلف اضلاع میں کھیلوں کے شعبے میں انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں جسکے باعث کھیلوں کو صحیح معنوں میں فروغ ملاہے جس سے کھلاڑیوں میں آگے بڑھنے اور ملک کیلئے عالمی سطح پر کارہائے نمایاں انجام دینے کا ایک نیاجذبہ پیداہواہے دیگر کھیلوں کی طرح فٹ بال کیلئے بھی اقدامات کسی سے پوشیدہ نہیںہے اور طہماس سٹیڈیم میں فٹ بال اکیڈمی قائم کرنابھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔انکاکہناتھاکہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرپشاور جمشید بلوچ کی نگرانی قائم اس اکیڈمی میں مختلف ایج گروپ کے کھلاڑی آنا شروع ہوگئے ہیں،جنہیں ایک جدیداندازمیں ٹریننگ دی جارہی ہے ،جبکہ پہلے مرحلے میں کھلاڑیوں کے فٹنس پر توجہ دی جارہی ہے کیونکہ کسی بھی کھلاڑی کیلئے فٹنس ایک انتہائی لازمی ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجارہاہے۔فیصل جاویدنے کاکہناتھاکہ شاہی باغ سپورٹس کمپلیکس میں واقع طہماس سٹیڈیم میں فٹ بال اکیڈمی کے قیام کا مقصد پشاورشہر اور اسکے ملحقہ علاقوں کے بچوں کو فٹ بال کھیل میں آگے بڑھنے اور نئے ٹیلنٹ تلاش کرکے سامنے لاناہے اور انشاء اللہ اسکے مستقبل میں بہترنتائج نکلیں گے ۔