عائشہ زمان جاپان میں ہونے والے یو سی آئی کے ہائی پرفارمنس کورس میں شر کت کے لئے کل جاپان روانہ ہونگی

اسلام آباد(سپورٹس ورلڈ نیوز) ہزارہ سے تعلق رکھنے والی خاتون سپورٹس آرگنائزر اور ٹیکنیکل آفیشل عائشہ زمان جاپان میں ہونے والے یو سی آئی کے ہائی پرفارمنس کورس میں شر کت کے لئے کل جاپان روانہ ہونگی۔ اس کورس کے لئے انکی نامزدگی پاکستان سائیکلینگ فیڈریشن نے کی تھی۔ عائشہ زمان کے مطابق دس روزہ اس کورس میں انکی شر کت انکے اور پاکستان کے لئے ایک اعزاز سے کم نہیں کیونکہ اسی کورس میں کامیابی حاصل کرنے والے آفیشلز کو 2020ٹوکیو اولمپکس میں سائیکلینگ کے ایونٹ میں بطور ٹیکنیکل آفیشل ذمہ داریاں سونپی جائیں گی۔ عائشہ زمان نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سپورٹس ورلڈ پی کے ڈاٹ کام کو بتایا کہ پاکستان سائیکلینگ فیڈریشن کے سیکر ٹری سیداظہر علی شاہ کی محنتوں اور کوششوں سے عالمی سطح پر پاکستان سائیکلینگ نے اپنا نام اور مقام بنایا ہے یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر میں پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ پاکستانی ٹینیکل آفیلشز کے جاری پروگراموں میں پاکستان کی شر کت میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہوگی کہ میں اس کورس میں شاندار پر فارمنس دیکر پاکتن اور پاکستان سائیکلینگ فیڈریشن کے لئے نیک نامی کا باعث بنوں۔