عالمی اولمپک کمیٹی کے روس پرسرماہی مقابلوں میں حصہ لینے پر پابندی عائدکرنے کے فیصلے پرنظرثانی کی جا ئے،کریملن

ماسکو(سپورٹس ورلڈ نیوز)کریملن نے بدھ کے روزکہاہے کہ عالمی اولمپک کمیٹی کی جانب سے روس پرسرماہی مقابلوں میں حصہ لینے کے حوالے سے پابندی عائدکرنے کے فیصلے پرنظرثانی کی جانی چاہئے اورجذ با تی ردعمل کے خلاف خبردارکیاہے۔ روسی صدرولادی میرپیوٹن کے ترجمان دی متری پیسکوف نے صحافیوں سے گفتگومیں کہاکہ صورتحال سنگین ہے ،یہ اس کاگہرائی میں جائزہ لینے کامطالبہ کرتی ہے اوریہاں جذبات کااظہارکرناغلط ہے۔