عالمی سنوکر چمپئن شپ 4 ستمبر سے شروع ہوگی

اسلام آباد (سپورٹس ورلڈ نیوز)سنگسم سکس ریڈ عالمی سنوکر چمپئن شپ 4 ستمبر سے تھائی لینڈ میں شروع ہوگی، جس میں پاکستان کے محمد ساجد شرکت کیلئے3 ستمبر کو تھائی لینڈ کیلئے روانہ ہونگے۔ چمپئن شپ کے سیمی فائنل مقابلے 8 ستمبر اور فائنل 9 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ چمپئن شپ میں مختلف ممالک کے 32 کھلاڑی کو آٹھ گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے