عالمی کپ ،دو رکنی پاکستان ٹین پن بولنگ ٹیم امریکہ پہنچ گئی اعجاز الرحمان اور خواجہ مستقیم احمد پر مشتمل ٹیم آج لاس ویگاس میں ایکشن میں ہوگی

کراچی( اسپورٹس ورلڈ نیوز) دو رکنی پاکستان ٹین پن بولنگ ٹیم امریکہ پہنچ گئی، آ ج پانچ نوبر سے امریکی شہر لاس ویگاس میں ہونیوالے والے ٹین پن قیوبیکا اے ایم ایف ورلڈ ٹور 2018 ء عالمی کپ میں قسمت آزمائیگی، ٹیم میں پاکستان کے نمبر ون کھلاڑی اعجاز الرحمان اور ورچوئل ایکسز کے سی ای او خواجہ احمد مستقیم شامل ہیں،عالمی کپ میں دنیا بھر کے 100سے زائد کھلاڑی ایکشن میں ہونگے۔ گزشتہ روز کراچی ائیرپورٹ پر روانگی سے قبل اعجاز الرحمن نے ٹیم منیجرخواجہ احمد مستقیم کے ہمرہ میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ قیوبیکا اے ایم ایف دنیا کا اہم ترین ایونٹ ہے جس کیلئے ہم نے بھرپور تیاری کی ہے،ا س ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنا انکے اور انکے ملک کیلئے اعزاز کی بات ہے ، انہوں نے کہا کہ وہ دنیا کے بہترین کھلاڑیوں سے مقابلے کیلئے مکمل طور پر تیارہیں انشاء اللہ ایونٹ میں اپنے ملک کا نام روشن کرینگے۔ ٹیم منیجر خواجہ احمد مستقیم کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم کو مایوس نہیں کرینگے ٹین پن بولنگ فیڈریشن محدود وسائل میں رہ کر بھی کھیل کو فروغ دے رہی ہے اور عالمی ایونٹ میں اپنی شرکت کو یقینی بنارہی ہے اس سے قبل بھی جونیئر ورلڈ کپ میں پاکستان نے شرکت کی تھی جہاں ہمارے جونیئر کھلاڑی علی سوریا نے شاندار کھیل کا مظاہر ہ کیا تھا انہوں نے کہا کہ پاکستانی بولر اعجاز الرحمان امریکہ میں اچھا پرفارکرینگے اور ٹائٹل جیتنے کی ہر ممکن کوشش کرینگے۔