عالمی کپ ہاکی ٹورنامنٹ،بھارت کی اٹھارہ رکنی ٹیم کا اعلان

نئی دہلی(سپورٹس ورلڈ نیوز ) ہاکی انڈیا نے رواں ماہ کی اٹھائیس تاریخ سے شروع ہونے والے عالمی کپ ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے اپنی اٹھارہ رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے، اعلان کے مطابق سلیکٹرز نے تین اہم کھلاڑیوں ایس وی سنیل، رپیندر سنگھ اور رامندیپ سنگھ کو ٹیم سے ڈراپ کردیا ہے، ایس وی سنیل جو ایشین چیمپئنز ٹرافی کے لگائے گئے کیمپ میں ٹخنے کی چوٹ کا شکار ہو گئے تھے تاحال فٹ نہیں ہوسکے ہیں جبکہ رامندیپ سنگھ ابھی تک چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کے دوران ٹانگ زخمی ہونے کی وجہ سے مکمل طور پر صحت یا نہیں ہوسکے ہیں جبکہ روپیندر سنگھ کو سلیکٹرز نے آؤٹ آف فارم ہونے کی وجہ سے ٹیم کا حصہ نہیں بنایا ہے، ہاکی انڈیا کی جانب سے جو بیان جاری کیا گیا ہے اس میں ان تینوں کھلاڑیوں کیڈراپ کئے جانے کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی گئی ہے، بھارت کی ہاکی ٹیم اپنا پہلا میچ عالمی کپ میں اٹھائیس نومبر کو جنوبی افریقہ کیخلاف کھیلے گی،بھارت کی اعلان کردہ اٹھارہ رکنی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہو گی ہرمنپریت سنگھ، بیریندرا لکرا، ورن کمار، کوتاجیت سنگھ، سرندر کمار، امیت، منپریت سنگھ (کپتان)، چینلین سنا سنگھ (نائب کپتان)، نیلاکٹنا شرما، ہردیک سنگھ، سمیت، اکش دیپ سنگھ، مندیپ سنگھ، دلپریت سنگھ، للت کمار، اپادیو، سمرنجیت سنگھ۔