عامرخان باکسنگ اکیڈمی کا افتتاح ٗ عامر خان 14مئی کوکرینگے ٗ پاکستان میں عالمی معیار کی باکسنگ اکیڈمی ہو گی

اسلام آباد(سپورٹس ورلڈ نیوز) عالمی شہرت یافتہ برطانوی نژاد پاکستانی باکسر عامر خان کی جانب سے پاکستان باکسنگ کے فروغ کیلئے اسلام آباد میں باکسنگ اکیڈمی کے قیام کا خواب پورا ہونے میں چند دن رہ گئے ہیں۔
عامر خان باکسنگ اکیڈمی کے ذمہ داران کے مطابق اس ضمن میں پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں زیرتعمیر عامر خان باکسنگ اکیڈمی کی تیاری آخری مراحل میں پہنچ گئی ہے اور عامر خان چودہ مئی کو اس اکیڈمی کا افتتاح کرنے کیلئے خود پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ وہ امریکہ کے شہر لاس ویگاس سے برطانیہ کیلئے کل صبح روانہ ہونگے جہاں برطانیہ میں دن آرام کرنے کے بعد وہ تیرہ مئی کوپاکستان آئیں گے۔
پاکستانی نژاد باکسر عامر خان کی باکسنگ اکیڈمی کیلئے جگہ پاکستان سپورٹس بورڈ نے فراہم کی ہے۔
پاکستان میں باکسنگ کے فروغ کیلئے بطور قومی ادارہ پاکستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے اس مدد پر عامر خان اور ان کے والد نے پاکستان سپورٹس بورڈ اور وزارت بین الصوبائی رابطہکا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔ اس اکیڈمی کے قیام کا مقصد پاکستان میں پائے جانیوالے باکسنگ کیلئے بے پناہ ٹینلٹ کو بہترین تربیت دیکر مستقبل میں پاکستان پر عالمی باکسنگ کے دروازے کھولنا ہے۔ عامر خان اسلام آباد کے علاوہ کراچی میں باکسنگ اکیڈمی کے ایک منصوبہ پر بھی کام کررہے ہیں۔
اسلام آباد میں شروع ہونیوالی عامر خان باکسنگ اکیڈمی پاکستان میں عالمی معیار کی پہلی اکیڈمی ہو گی جہاں غیرملکی کوچز آکر پاکستان باکسرز کو تربیت دیا کرینگے۔ عامر خان باکسنگ اکیڈمی اسلام آباد کی تزئین و آرائش کا کام اپنے آخری مراحل میں ہے جسے آئندہ دو سے تین روزمیں مکمل کر لیا جائے گا۔