عامر غفار بیڈمنٹن لیگ 12 نومبر سے پشاور میں کھیلی جائیگی

پشاور( سپورٹس ورلڈ نیوز )عامر غفار بیڈمنٹن لیگ کے مقابلے بارہ اورتیرہ نومبرکو پشاورمیں کھیلے جائینگے، پاکستان کے سابق قومی جونیئر چیمپئن، 2006 کامن ویلتھ گیمز میں چاندی کا تمغہ جیتنے والے اور دوبارانگلینڈ مینز بیڈمنٹن چیمپئن شپ کے فاتح عامر غفار کے نام سے یہ بیڈمنٹن لیگ خیبرپختونخوا سپورٹس ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام منعقد ہو گی جس کا اعلان ڈی جی سپورٹس خیبرپختونخوا جنید خان نے کیاہے، عامرغفاربیڈمنٹن لیگ میں خیبرپختونخوا کی تمام چوبیس ڈسٹرکٹس حصہ لینگی جبکہ مقابلے صرف ٹیم ایونٹس کی بنیاد پرکھیلے جائینگے، ہر ٹیم پانچ کھلاڑیوں پرمشتمل ہو گی جیتنے والی ٹیم کو پچاس ہزار روپینقد انعام دیا جائیگا، بیڈمنٹن لیگ کے کامیاب انعقاد کیلئے مراد علی مومند کی سربراہ میں آرگنائزنگ کمیٹی قائم کردی گئی ہے جس میں باقی ممبران میں جعفرشاہ، ریاض خان، اسد غفار، سید شہزاد اورابراہیم خان شامل ہیں، عامرغفار بیڈمنٹن لیگ کے مقابلے حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہونگے پہلیروز افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی آئی جی جیل خیبرپختونخوا شاہداللہ خان ہونگے۔