عامر یامین نے ٹی 10 لیگ میں محض 4 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کر کے سب کو حیران کر دیا

دبئی ( سپورٹس ورلڈ نیوز) عامر یامین نے ٹی 10 لیگ میں محض 4 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کر کے سب کو حیران کر دیا ہے۔ انہوں نے ایک اوور میں بغیر کوئی سکور دئیے 4 کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی۔ بنگال ٹائیگرز کی نمائندگی کرتے ہوئے عامر یامین نے ناردرن وارئیرز کے نکولس پورن، روومین پاول، روی بوپارا اور ہارڈس ویلجوئن کی وکٹیں حاصل کیں۔ بنگال ٹائیگرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 10 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 130 رنز بنائے تھے۔ انگلینڈ کے اوپننگ بلے باز جیسن روئے نے عمدہ بلے بازی کرتے ہوئے 60 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جس کے بعد عامر یامین نے باﺅلنگ کے ذریعے مخالف ٹیم کی دھجیاں اڑائیں۔