علامہ اقبال ہاکی ٹورنامنٹ 2017 میں پاک ہیروز ہاکی کلب و رانا ظہیر ہاکی اکیڈمی کے درمیان میچ

لاہور(ایم وقاص شیخ-اسپورٹس ورلڈ نیوز) جوہر ٹاؤن ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں ہونے والے علامہ اقبال ہاکی ٹورنامنٹ 2017 میں پاک ہیروز ہاکی کلب و رانا ظہیر ہاکی اکیڈمی کے درمیان میچ کھیلا گیا جو کہ پاک ھیروز ہاکی کلب نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3-5 سے رانا ظہیر ہاکی اکیڈمی کو ہرادیا.تفصیلات کے مطابق جوہر ٹاؤن ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں ہونے والے علامہ اقبال ہاکی ٹورنامنٹ 2017 میں پاک ہیروز ہاکی کلب و رانا ظہیر ہاکی اکیڈمی کے درمیان  میچ کھیلا گیا جو کہ پاک ھیروز ہاکی کلب نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3-5 سے رانا ظہیر ہاکی اکیڈمی کو ہراکر جیت لیا. پاک ہیروز ہاکی کلب کی جانب سے علی بیگ اور مرتضی یعقوب دو دو اور عدنان بٹ نے ایک گول اسکور کیا.جبکہ رانا ظہیر ہاکی اکیڈمی کی جانب سے سہیل,زبیر اور نواز نے ایک ایک گول اسکور کیا. اس موقع پر مہمان خصوصی سابق ایف آئی ایچ کوچ ایجوکیٹر ,منیجر کوچنگ اینڈ ڈویلپمنٹ اے ایچ ایف غلام غوث تھے.انکے علاوہ انٹر نیشنل پلیئر جنید میر و دیگر ہاکی آفیشلز و کھلاڑیوں اور شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی