علامہ اقبا ل او جی ڈی سی ایل ٹرافی گرلز باسکٹ بال فیسٹیول ٹورنامنٹ :پی ای سی ایچ ایس گرلز کالج نے ٹائٹل اپنے نام کرلیا 

کراچی (اسپورٹس ورلڈ نیوز) کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام علامہ اقبال گرلز او جی ڈی سی ایلٹرافی گرلز باسکٹ بال فیسٹیول ٹورنامنٹ کا فائنلپی ای سی ایچ ایس گرلز کالج کراچی نے ریڈن کلب کو 34-24سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔فاتح ٹیم پی ای سی ایچ ایس گرلز کالج کی جانب سے حرینہ نے 10،ثناء اعجاز اور عتیقہ نے 8,8جبکہ ریڈن کلب کی جانب سے ہنزہ اور حفظہ نے 8,8پوائنٹس اسکور کرکے نمایاں کھلاڑی رہیں ۔فائنل کے اختتام پر منعقدہ تقسیم انعامات کی تقریب میں مہمان خصوصی سندھ ویمن والی بال ایسوسی ایشن کی صدر شاہدہ پروین نے فاتح اور رنر اپ ٹیموں کو ٹرافی اور کھلاڑیوں میں انفرادی انعامات تقسیم کئے اس موقع پر شاہدہ پروین نے علامہ اقبال کی زندگی پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور کھلاڑیوں پر زور دیا کہ علامہ اقبال کے افکار پر عملدرآمد کریں اس موقع پر کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان ،پی ای سی ایچ ایسگرلز کالج کی پرنسپل پروفیسر تہطیر فاطمہ ،پروفیسر رخسانہ بلوچ اور نذہت سلطانہ نے بھی خطاب کیا۔فائنل میچ میں ریفریز کے فرائض نذاکت خان ،ممتاز احمد اور ضعیمہ خاتون نے انجام دیئے ۔