غیر ملکی ٹیموں کے نہ آنے سے پاکستان اور عالمی کرکٹ کو نقصان پہنچا , شاداب خان خاص ٹیلنٹ ہے ،اسے بیٹنگ میں زیادہ مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے :ڈین جونز

اسلام آباد (سپورٹس ورلڈ نیوز) اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈ کوچ ڈین جونز نے کہا ہے کہ شاداب خان نہایت خاص ٹیلنٹ ہے ،اسے بیٹنگ میں زیادہ مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ڈین جونز کا کہناتھا کہ آسٹریلیا سمیت دیگر غیر ملکی ٹیموں کے نہ آنے سے پاکستان اور عالمی کرکٹ کو نقصان پہنچا،تاہم پی ایس ایل اور غیرملکی کوچز نے پاکستان ٹیم کی کایا پلٹ دی ہے۔انہوں نے کہاکہ پی سی بی کی جانب سے نئے سلیکٹرز اور کوچز کے تقرری سے پاکستان کرکٹ میں تبدیلی آئی ٗ پاکستان سپر لیگ نے بھی اہم کردار ادا کیا۔شاداب خان کے بارے میں گفتگو میں ڈین جونز نے کہا کہ وہ غیر معمولی کھلاڑی ہے ،بیٹنگ میں بھی اسے موقع دیا جائے تو وہ بیٹنگ میں بھی عمدہ کارکردگی دکھاسکتا ہے،انہوں نے شاداب کیلئے بیٹنگ میں چھٹا نمبر بھی تجویز کیا۔