فخر پاکستان شہید عثمان بلوچ یوتھ فٹبال چمپیئنز کپ شہید عثمان یوتھ اور میر الیون نے کواٹر فائنل میں سیٹ کنفرم کرلی

کراچی (اسپورٹس ورلڈ نیوز) مہران اسپورٹس وداؤدمحمڈن فٹبال کلب ملیر کے زیراہتمام فخر پاکستان شہید عثمان بلوچ یوتھ فٹبال چمپیئنز کپ کے سلسلے میں دومیچز کھیلے گئے شہید عثمان یوتھ نے شوکت اسٹار کو 1-0، میر الیون نے داؤد محمڈن یوتھ کو پنالٹی ککس میں 5-4سے شکست دے کر کواٹر فائنل میں سیٹ کنفرم کرلی جبکہ فلڈلائٹ میں تین میچز کھیلے گئے ، شہید مسلم نے غفور ایف سی کو1-0،بلوچ بوائز نے آسکانی برادرز کو2-1،تلپش ایف سی نے لیاری کنگ کو پنالٹی ککس میں7-6 سے شکست دے کر اگلے راؤنڈ میں سیٹ کنفرم کرلی ، شہید عثمان یوتھ اور شوکت اسٹار کے درمیاں سنسنی خیز مقابلہ رہا وقفے تک مقابلہ بغیر گول کے برابر رہا شہید عثمان یوتھ کے کبیر اور شہاب نے گول کرنے کے سنہری مواقع ظائع کئے کھیل کے آخری لمحات میں شہاب کے گول کے بدولت شہید عثمان یوتھ نے شوکت اسٹار کو 1-0سے شکست دے کر کواٹر فائنل میں سیٹ کنفرم کرلی ،میر الیون اور داؤدمحمڈن یوتھ کے درمیاں مقررہ وقت تک مقابلہ بغیر گول کے برابر رہا پنالٹی ککس میں میر الیون نے 5-4 سے کامیابی سمیٹ لی ،فلڈ لائٹ کے میچز میں شہید مسلم اورغفور ایف سی نے شاندار کھیل پیش کیا ایک دوسرے کے گول پر تابڑ توڑ حملے کئے نوید نے کھیل کے دوسرے ہاف کے شروعات کے لمحات میں گیند کو جال کی راہ دیکھاتے ہوئے 1-0سے شہید مسلم کو سرخرو کیا ،بلوچ بوائز اور آسکانی برادرز کے درمیاں کانٹے دار مقابلہ رہا وقفے تک مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہادوسرے ہاف میں بلوچ بوائزنے پنالٹی ککس کے ذریعے دوسرا گول اسکور کرکے 2-1 سے کامیابی حاصل کرلی ، تلپش ایف ای اور لیاری کنگ کے درمیاں مقابلہ مقررہ وقت تک بغیر گول کے برابری پر اختتام پذیر ہوا پنالٹی ککس میں تلپش ایف سی نے 7-6سے کامیابی حاصل کرلی ۔ میچ کمشنر سلیم پریانی ،ریفریز۔ مرتضی بلوچ،عبدالحفیظ میڈیا کواڈینئٹر اسحاق عثمان تھے ،