فرانسیسی ایتھلیٹ جمناسٹک کے دوران اپنی ٹانگ تڑوا بیٹھا ۔ شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل

ریوڈی جنیریو ( سپورٹس ورلڈ نیوز ) ریو اولمپکس میں فرانسیسی ایتھلیٹ جمناسٹک کے دوران اپنی ٹانگ تڑوا بیٹھا۔ ایتھلیٹ کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
فرانس کے ایتھلیٹ سمیرایت کے ریو اولمپک کا ٹائٹل اپنے نام کرنے کا خواب اس وقت چکنا چور ہوگیا جب وہ جمناسٹک کے دوران اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکا۔
جمناسٹک کے دوران فرانسیسی ایتھلیٹ کی ٹانگ بری طرح سے مڑی اور گھٹنے کے قریب سے ٹوٹ گئی۔ سمیر کو شدید زخمی حالت میں اسٹریچر پر اسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ زیر علاج ہے۔