فرنٹیئر چلڈرن سکول سپورٹس کے سلسلے میں رسہ کشی اور کرکٹ کے مقابلے اختتام پذیر ہوگئے

پشاور(سپورٹس ورلڈ نیوز) فرنٹیئر چلڈرن سکول سپورٹس کے سلسلے میں رسہ کشی اور کرکٹ کے مقابلے اختتام پذیر ہوگئے۔کرکٹ ایونٹ میں عزیر کی زیر قیادت ٹیم فاتح رہی جبکہ رسہ کشی کے مقابلوں میں نویں کلاس کی ٹیم نے 8کلاس پر مشتمل طلبہ کی ٹیم کو شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی۔فرنٹیئر چلڈرن سکول قاضی آباد میں منعقدہ سپورٹس گالاکے سلسلے میں منعقدہ کرکٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میچز میں عزیر اور زبیر کی قیادت مین کھیلنے والی ٹیموں نے مدمقابل ٹیموں کو شکست دیکر فائنل تک رسائی حاصل کرلی جبکہ فائنل میچ میں عزیر الیون نے میچ دو وکٹوں سے جیت لیا،پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے عزیر الیون نے مقرررہ اوورزمیں 86رنز سکور کئے،جسمیں کپتان زبیر نے 10رنز بنائے،عزیر نے 2وکٹیں حاصل کیں ۔جواب مین کھیلتے ہوئے عزیر الیون نے بیٹنگ کرتے ہوئے مطلوبہ ہدف کو 8وکٹوں سے پوراکیا،رسہ کشی کے مقابلوں میں 9ویں جماعت کی ٹیم نے ویں جماعت کی ٹیم کو ہراکر ٹرافی اپنے نام کرلی۔