فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو بیٹی کے باپ بن گئے

لندن (سپورٹس ورلڈ نیوز)  مشہور فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو بیٹی کے باپ بن گئے۔  سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر رونالڈو نے اپنے چاہنے والوں کے ساتھ تصویر شیئر کی جس میں وہ اپنی بیوی اور نومولود بیٹی کے ہمراہ کافی خوش دکھائی دے رہے ہیں جبکہ نومولود بیٹی کا نام ایلانا مارٹینا رکھا ہے ۔تصویر منظر عام پر آتے ہی وائرل ہوگئی جبکہ مداحوں کی جانب سے اسے خوب لائک اور شیئر بھی کیا گیا ۔واضح رہے کہ بیٹی کی پیدائش کے بعد رونالڈو کے بچوں کی تعداد 4ہوگئی ہے۔