فیسٹیول ہاکی میچ پاک پی ڈبلیو ڈی کی جیت ، نیشنل ہاکی کلب کو 5-2 سے شکست ، پاک پی ڈبلیو ڈی کے سید آل حسن اور محمد عزیر نے گول اسکور کیے

کراچی(اسپورٹس ورلڈ نیوز) پاک پی ڈبلیو ڈی نے قائداعظم ڈے فیسٹیول ہاکی میچ جیت لیا ، نیشنل ہاکی کلب کو دو کے مقابلے میں پانچ سے شکست، اولمپئن اصلاح الدین و ڈاکٹر محمد علی شاہ ہاکی اکیڈمی میں کھیلے گئے فیسٹیول میچ کو دیکھنے کے لیے پاک پی ڈبلیو ڈی کے افسران بھی موجود تھے، میچ کا پہلا کواٹر بغیر کسی گول کے برابر رہا، دوسرے کواٹر میں پاک پی ڈبلیو ڈی کے کپتان سید آل ھسن نے 17 ویں اور 18 ویں منٹ میں یکے بعد دیگر گول اسکور کر کے ٹیم کو دو گول کی سبقت دلا دی، فاتح ٹیم کی جانب سے تیسرا اور چوتھا گول سینٹر فارورڈ محمد عزیر نے میچ کے تیسرے کواٹر میں اسکور کیا، نیشنل ہاکی کلب کی جانب سے دونوں گول میچ کے چوتھے کواٹر میں محمد غلام اور عمران خان نے کئے، کھیل کے آخری لمحات میں مدثر نے گول بنا کر مقابلہ 5-2 سے پاک پی ڈبلیو ڈی کے حق میں کر دیا ۔