فیصل صالح حیات کی سپورٹ میں لکھا جانے والا خط خود انکی فرمائش پر نہیں لکھا گیا ، فیفافرمائشوں پر نہیں ضابطوں پر چلتا ہے : کرنل احمد یار لودھی

اسلام آباد (سپورٹس ورلڈ نیوز) پی ایف ایف کے سابق سیکر ٹری کرنل احمد یار لودھی نے کہا ہے کہ اس بات میں صداقت نہیں ہے کہ فیفا کی جانب سے فیصل صالح حیات کی سپورٹ میں لکھا جانے والا خط خود انکی فرمائش پر لکھا گیا ہے،اور نہ ہی ہماری جانب سے فنڈز واپس منگوانے کے حوالے سے فیفا سے کوئی بات کہی گئی ہے وہ سپورٹس ورلڈ پی کے ڈاٹ کام سے فون پر گفتگو کر رہے تھے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہایہ فیفا ایک طاقتور عالمی ادارہ ہے وہ فرمائشوں پر نہیں ضابطوں پر چلتا ہے۔ یہ پاکستان کا معاملہ ہی نہیں فیفا کئی دیگر بڑے ملکوں میں بھی اپنے ضابطہ کار کی خلاف ورزی کرنے پر فیصلے لیتا رہتا ہے۔اور اسبار بھی ایسا ہو سکتا ہے یہ اس پر منحصر ہے، آج پریس کانفرنس کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فیصل صالح حیات اس پریس کانفرنس میں فیفا کے اس خط کو میڈیا کے سامنے رکھنے کے ساتھ ساتھ پی ایف ایف کے انتخابات کے حوالے سے اپنا موقف میڈیا کے سامنے رکھیں گے۔