فیفا ورلڈ کپ فٹبال ، کل تین میچز کھیلے جائیں گے۔مصر ۔یورا گوئے سے، مراکو۔ایران سے اور پرتگال ۔سپین سے ٹکرائے گا۔ رونالڈ اور محمد صالح کل ایکشن میں نظر آئیں گے

ماسکو (سپورٹس ورلڈ نیوز) روس میں کھیلے جا رہے فیفا ورلڈ کپ فٹبال کے سلسلہ میں کل ایونٹ کے دوسرے روز گروپ مرحلے کے تین میچز کھیلے جائیں ۔ اس ضمن میں پہلا میچ کل پاکستان کے وقت کے مطابق دن 5بجے گروپ اے کی ٹیموں مصر اور یورا گوئے کے درمیان سینٹل سٹیڈیم یکٹرین برگ میں کھیلا جائے گا۔
اور متوقع طور پر دنیا بھر کے شائقین فٹبال کل اس میچ میں اپنے پسندیدہ مصری فٹبال سُپر سٹار محمد صالح کو ان ایکشن دیکھ سکیں گے۔ کل ہونے والا گروپ بی ہی کا دوسرا میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 8بجے کر سٹو وسکی سٹیڈیم سینٹ پیٹرز برگ میں مراکو کا مقابلہ ایران کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔
جبکہ ورلڈ کپ کے سلسلہ کا چوتھا اور دوسرے دن کا تیسرا میچ گروپ بی ہی کی ٹیموں کے درمیان رات 11بجے کھیلا جائے گا۔سپین اور پرتگال کی ٹیموں کے درمیان اولمپک فشٹ سٹیڈیم سوچی میں ہوگا جس میں دنیا بھر کے شائقین فٹبال پرتگال لے سُپر سٹار رونالڈو اور ہسپانوی ٖفٹبال سٹارز کو ایکشن میں دیکھ سکیں گے۔