فیفا ورلڈ کپ فٹبال2018 روس میں 14 جون سے 15 جولائی 2018 تک کھیلا جائے گا.جس میں براعظم ایشیا ،یورپ ،افریکا ،لاطینی امریکا ،آسٹریلیا سے ٹیمیں شرکت کر یں گی ،

.اسلام آباد —..رپورٹ ،اصغر علی مبارک …
، ..2018 فیفا ورلڈ کپ مشرقی یورپ میں منعقد ہونے والا پہلا ورلڈ کپ ہوگا. 2018 فیفا ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں 32 قومی ٹیمیں شامل ہوں گی، جن میں 31 ٹیمیں کوالیفائنگ مقابلوں اورایک ٹیم روس بطور میزبان ٹیم حصہ لے گی . روس کے 11 شہروں کیلیائنڈراڈ، کازان، کریسوسودار، ماسکو، نزنی نووگوروڈ، روسٹو آن آن ڈان، سینٹ پیٹرزبرگ، سامارا، سرسک، سوچی، والگگراڈ، یارسولویل، اور یاراتٹرینبرگ.کے 12 مقامات پر 64 میچز کھیلے جائیں گے. لوزینکی اسٹیڈیم میں ماسکو میں 15 جولائی کو2018 فیفا ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کا فائنل ہوگا،ورلڈ کپ فٹبال2018 میں روس کے شہر سینٹ پیٹرس برگ 14 جون سے 15 جولائی 2018 تک کھیلا جائے گا فیفا کنفیڈریشن کپ 2017 روس میں منعقد کیا گیاجس میں انتظامات کا جائزہ بھی لیا گیا ،فٹ بال کی عالمی گورننگ باڈی (فیفا) کی جانب سے فیفا کنفیڈریشن کپ ہر ورلڈ کپ سے قبل ورلڈ کپ کی میزبانی کرنے والے ملک میں منعقد کیا جاتا ہے جس کا مقصد اس ملک میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ کی تیاری کا جائزہ لینا ہوتا ہے۔جس میں براعظم کی8 فاتح ٹیمیں شرکت کرتی ہیں جن میں براعظم ایشیا ،یورپ ،افریکا ،لاطینی امریکا ،آسٹریلیا کی فاتح ٹیمیں گذشتہ ورلڈ کپ کی چیمپیئن ٹیم اور میزبان ملک کی ٹیم شرکت کرتی ھیں ۔ایونٹ میں اب تک کی سب سے کامیاب ٹیم برازیل ہے جس نے 7 مرتبہ یہ ایونٹ اپنے نام کرنے کا اعزاز حاصل ہے جبکہ برازیل ٹیم نے کل 7 مرتبہ ایونٹ میں شرکت کی۔ اس سال سینٹ پیٹرس برگ روس میں فیفا کنفیڈریشن کپ 2017 کے فائنل میں عالمی چیمپیئن جرمنی نے جنوبی امریکا کی چیمیئن چلی کو 1 گول سے شکست دے کر پہلی مرتبہ یہ ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔اس سال روس میں کھیلے جانے والے فیفا کنفیڈریشن کپ کے دسویں ایڈیشن کے فائنل میں جرمنی کے لارس اسٹینڈل نے میچ کے پہلے ہاف کے دوران 20 ویں منٹ میں گول اسکور کرکے جرمنی کو 0-1 سے برتری دلادی جو فیصلہ کن ثابت ہوئی۔ایونٹ کی فیوریٹ ٹیم چلی نے میچ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا تاہم اسے ورلڈ کلاس فٹبال ٹیم جرمنی کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا رہا۔چلی نے پورے میچ کے 61 فیصد وقت میں گیند کو اپنے قبضے میں رکھا جبکہ 8 مرتبہ جرمنی کے گول پر حملہ کیا تاہم تمام مرتبہ اسے ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔اس سے قبل جرمنی کا مقابلہ سیمی فائنل میں شمالی امریکی ٹیم میکسیکو سے ہوا جسے جرمنی نے با آسانی 1-4 سے جیت کر پہلی مرتبہ فیفا کنفیڈریشن کپ کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔قبل ازیں سیمی فائنل میں چلی کا مقابلہ کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم پرتگال سے ہوا اور میچ کے دوران کوئی گول اسکور نہ ہونے کی وجہ سے فائنل تک رسائی حاصل کرنے کا فیصلہ پینلٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا جہاں چلی کے گول کیپر کلاؤڈیو براوو نے پرتگال کی لگاتار تین پینلٹی کک روک کر ٹیم کو پہلی مرتبہ فائنل کھیلنے کا اعزاز دلایا۔روس میں کھیلے گئے اس ایونٹ میں میزبان روس سمیت جرمنی، چلی، پرتگال، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، میکسکو اور کیمرون کی ٹیمیں شامل تھیں۔فائنل کھیلنے والی دونوں ٹیمیں ایونٹ میں ایک ہی گروپ میں موجود تھیں جبکہ گروپ مقابلوں میں دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا جانے والا میچ 1-1 گول سے برابر گیا تھا۔آئندہ فٹبال ورلڈ کپ 2018 میں روس کے شہر سینٹ پیٹرس برگ میں منعقد کیا جائے گا لہٰذا فیفا کنفیڈریشن کپ 2017 روس میں منعقد کیا گیا۔ایونٹ میں اب تک کی سب سے کامیاب ٹیم برازیل ہے جس نے 7 مرتبہ یہ ایونٹ اپنے نام کرنے کا اعزاز حاصل ہے جبکہ برازیل ٹیم نے کل 7 مرتبہ ایونٹ میں شرکت کی۔