فیڈرل کپ نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ، عقیل خان اور مزمل مرتضیٰ مینز سنگلزکے فائنل میں پہنچ گئے ,فائنل ہفتہ کو پی ٹی ایف کمپلیکس، اسلام آباد کھیلا جائے گا

اسلام آباد ( سپورٹس ورلڈ نیوز ) عقیل خان اور مزمل مرتضیٰ فیڈرل کپ نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ کے مینز سنگلزکے فائنل میں پہنچ گئے۔ فائنل( آج ) ہفتہ کو دلاور عباس پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس، اسلام آباد کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر سینیٹر سلیم سیف اللہ خان ہونگے جو فائنل کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے، پہلے سیمی فائنل میں عقیل خان نے شہزاد کان کو 6۔2 اور 6۔4 سے ہرا دیا جبکہ دوسرے سیمی فائنل مزمل مرتضیٰ نے محمد عابد کو 6۔4 اور 6۔7 اور 6۔1 سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا،اوشنا سہیل اور سارہ محبوب نے لیڈیز سنگلز کے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔