قائداعظم بین الصوبائی گیمز: فٹ بال ایونٹ: ( مردوں) میں اسلام آباد اور خواتین میں سندھ چمپئن بن گئے

اسلام آباد (سپورٹس ورلڈ نیوز) قائداعظم بین الصوبائی گیمز میں فٹ بال ایونٹ ( مردوں) میں اسلام آباد اور خواتین میں سندھ نے چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے،قائداعظم بین الصوبائی گیمز میں فٹ بال میں مردوں ایونٹ میں اسلام آباد نے خیبرپختونخواہ کو 3-2گو سے شکست دے کر چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے،پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گئے مردوں کے مقابلے میںوقفے تک اسلام آباد کو خیبرپختونخواہ کے خلاف1-0گول سے برتری حاصل
f-2
تھی،دوسرے ہاف کے آغاز ہی میں اسلام آباد نے مزید دو گول کرکے برتری 3-0 کردی لیکن آخری مراحل میں خیبرپختونخواہ نے دو گول کرکے مقابلہ 3-2 کردیا جو میچ کے اختتام تک جاری رہا، فاتح ٹیم کی جانب سے منیب، صمد اور شیروں بھٹی نے ایک، ایک گول کیا، جبکہ خیبرپختونخواہ کی طرف سے اسد اللہ اور حبیب اللہ نے ایک، ایک گول کیا، تیسری پوزیشن کے لئے کھیلے گئے میچ میں پنجاب نے بلوچستان کو 4-0 ہرا دیا، جبکہ خواتین کے ایونٹ میں سندھ نے
پنجاب کو 3-0 پنلٹی ککس سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا، مقررہ وقت میں دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں، میچ کا فیصلہ پنلٹی ککس پر ہوا،سندھ کی طرف سے الینہ، ذلفیہ اور سویا نے ایک، ایک گول کیا۔