قائداعظم ٹرافی : اسلام آباد نے حیدر آباد کو 91رنز سے ہرا دیا علی سرفراز کے شاندار 133رنز

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)قائداعظم ٹرافی کے سلسلے میںاسلام آباد میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد کی ٹیم نے حیدرآباد کی ٹیم کو 91رنز سے شکست دکر کامیابی حاصل کر لی۔ چوتھے روز حیدرآباد کی جانب سے دوسری اننگز کے 200سکور کے بعد ملنے والے 269رنز کے ٹارگٹ کے جواب میں اسلام آباد کی ٹیم نے صرف ایک وکٹ کے نقصان پر 272رنز سکور کرکے کامیابی حاصل کر لی۔ اسلام آباد کی جانب سے علی سرفراز نے شاندار133رنز بنائے جبکہ عابد علی 84رنز بنائے اور دونوں ناٹ آئوٹ رہے جبکہ آفاق رحیم 42رنز بنا کر آئوٹ ہو گئے۔ حیدر آباد کی جانب سے واحد وکٹ کاشف نے حاصل کی۔ جبکہ سجاد حسین بابر خان میرعلی حضرت شاہ شعیب لغاری لعل کمار کوئی بھی وکٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے۔