قائد اعظم ایس ایس بی کپ باسکٹ بال فیسٹیول ٹورنامنٹ میں 2میچوں کے فیصلے ہوگئے

کراچی (اسپورٹس ورلڈ نیوز)پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سندھ اسپورٹس بورڈ حکومت سندھ کے اشتراک سے آرام باغ باسکٹ بال کورٹ کراچی پر جاری “قائد اعظم SSBکپ باسکٹ بال فیسٹیول ٹورنامنٹ میں مزید 2میچوں کے فیصلے ہوگئے کھیلے گئے پہلے میچ میں عثمان باسکٹ بال کلب نے مد مقابل بنوریہ باسکٹ بال کلب کو سخت اور کانٹے دار مقابلے کے بعد 43کے مقابلے میں 46بساکٹ پوائنٹس سے مات دیدی ،فاتح کلب کی جانب سے حسن اقبال 17،عثمان خواجہ 15اور حمزہ خواجہ نے 7جبکہ رنر اپ کلب کی جانب سے امین 28،عبدل 11اور سیفل نے 4پوائنٹس اسکور کئے ۔کھیلے گئے دوسرے میچ میں اومیگا باسکٹ بال کلب نے مد مقابل کراچی یوتھ باسکٹ بال کلب کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 12کے مقابلے میں 75باسکٹ پوائنٹس سے ڈھیر کردیا ،فاتح کلب کی جانب سے علی مرتضیٰ27،بلال جمیل 12اور حمزہ حسین نے 10جبکہ رنر اپ کلب کی جانب سے اوسید 4،دانیال 4اور ابصار نے 3پوائنٹس اسکور کرکے نمایاں کھلاڑی رہے کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض قومی باسکٹ بال ریفریز طارق حسین ،نذاکت خان ،محمد راحیل ،زین العابدین ،جمیل شیخ اور اشرف یحییٰ نے انجام دیئے جبکہ ٹیکنیکل آفیشلز زعیمہ خاتون ،ذاہد ملک اور ممتاز احمد تھے ۔میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی انٹر نیشنل باسکٹ بال پلیئر محمد یعقوب کا کھلاڑیوں سے تعارف کرا یا گیا اس موقع پر غلام محمد خان ،عبدالناصر اور دیگر موجود تھے۔