قائد اعظم باسکٹ بال ،سنیئر کٹیگری کراچی باسکٹ بال کلب گروپ بی اور کلفٹن کراس اوور کلب گروپ سی کی چمپئن بن کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرگئی

کراچی(اسپورٹس ورلڈ نیوز) پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سندھ اسپورٹس بورڈ حکومت سندھ کے اشتراک سے آرام باغ باسکٹ بال کورٹ کراچی پر جاری “قائد اعظم ایس ایس بی کپ باسکٹ بال فیسٹیول ٹورنامنٹ “سنیئر کٹیگری میں کراچی باسکٹ بال کلب گرو پ سی اور کلفٹن کراس اوور باسکٹ بال کلب گروپ سی کی چمپئن بن کر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرلی ،گزشتہ روز کھیلے گئے اہم میچ میں کلفٹن کراس اوور باسکٹ بال کلب نے مد مقابل عسکری الفاذ باسکٹ بال کلب کو 40کے مقابلے میں 53باسکٹ پوائنٹس سے شکست دیکر گروپ چمپئن کا اعزاز حاصل کیا ۔فاتح کلب کی جانب سے سعد خان 15،ارتضیٰ حسن 11،نعمان خان اور شہروز آصف نے 10،10جبکہ رنر اپ کلب کی جانب سے شاہ میر ظہیر 16،سید بختیار 10اور حسام طلحہ نے 6پوائنٹس اسکور کرکے نمایاں کھلاڑی رہے ۔کھیلے گئے دوسرے اہم میچ میں کراچی باسکٹ بال کلب نے مد مقابل مضبوط حریف بنوریہ باسکٹ بال کلب کو 43کے مقابلے میں 62باسکٹ پوائنٹس سے شکست دیکر اپنے گروپ کی چمپئن بن گئی ۔فاتح کلب کی جانب سے راج کمار لکھوانی 24،وجیہ عباسی 15اور زین العابدین نے15جبکہ رنر اپ کلب کی جانب سے سید امین 28،عبدالعزیز 9اور سیفل نے4پوائنٹس اسکور کئے ۔کھیلے گئے میچ میں ریفریز کے فرائض نیشنل باسکٹ بال ریفریز جاوید خان ،عامر غیاث ،جمیل شیخ ،اشرف یحییٰ ،نذاکت خان اور طارق حسین نے انجام دیئے جبکہ ٹیکنیکل آفیشلز زاہد ملک ،زعیمہ خاتون اور ممتاز احمد تھے ۔