قائد اعظم بین الصوبائی گیمز میں اتھلیٹکس کے مقابلے شروع ہوگئے ,ہائی جمپ میں محمد افضل (پنجاب)،لانگ جمپ میں شعیب خان (کے پی کے) اور جیولن تھرو میں یاسر (پنجاب) نے گولڈ میڈلز اپنے نام کر لئے

اسلام آباد ( سپورٹس ورلڈ نیوز ) پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیراہتمام جاری قائد اعظم بین الصوبائی گیمز میں اتھلیٹکس کے مقابلے شروع ہوگئے، جناح سٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے روز ہائی جمپ کے مردوں کے مقابلوں میں پنجاب کے محمد افضل اور محمد رضوان نے پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ بلوچستان کے ذیشان تیسرے نمبر پر رہے، لونگ جمپ کے مقابلوں میں خیبرپختونخوا کے شعیب خان نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ بلوچستان کے شکیل اور وقار یونس بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے، جیولین تھرو میں پنجاب کے یاسر نے پہلی، آزادجموں و کشمیر کے ذیشان مطلوب نے دوسری جبکہ شہاب خان نے تیسری پوزیشن حاصل کی، ایونٹ میں آٹھ ٹیموں کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا جن میں پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا، فاٹا، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد کے کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں