قائد اعظم بین الصوبائی گیمز میں والی بال مقابلے , خیبرپختونخوا ,فاٹا , پنجاب اور بلوچستان سیمی فائنل میں پہنچ گئے

اسلام آباد ( سپورٹس ورلڈ نیوز) پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیراہتمام جاری قائد اعظم بین الصوبائی گیمز میں والی بال کے مقابلے شروع ہوگئے، گذشتہ روز لیاقت جمنازیم میں کھیلے گئے مردوں کے مقابلوں میں خیبرپختونخوا نے سندھ کو 2-0 سے، فاٹا نے گلگت بلتستان کو 2-0 سے، پنجاب نے اسلام آباد کو 2-0 سے، بلوچستان نے خیبرپختونخوا کو 2-1 سے شکست دی، سیمی فائنل مقابلے  بدھ کو کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل اور تیسری پوزیشن کے میچ  جمعرات کو کھیلا جائے گا