قائد اعظم ٹرافی ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کے تیسرے مرحلے کے میچز 22 ستمبر کو کھیلے جائیں گے

راولپنڈی( سپورٹس ورلڈ نیوز)  قائد اعظم ٹرافی ون ڈے ٹورنامنٹ کے تیسرے مرحلے کے میچز 22 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔ راولپنڈی اور پی ٹی وی (پاکستان ٹیلی ویڑن) کی ٹیمیں راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم  میں مدمقابل ہوں گی۔ پشاور اور نیشنل بنک کے درمیان میچ اقبال سٹیڈیم، فیصل ا?باد میں کھیلا جائے گا۔ لاہور وائٹس اور حبیب بنک کی ٹیمیں قذافی سٹیڈیم میں امنے سامنے ہوں گی۔اسلام اباد اور سوئی سدرن گیس کے درمیان میچ ڈائمنڈ گراؤنڈ، اسلام اباد میں کھیلا جائے گا۔ فاٹا اور کے ار ایل کی ٹیمیں ایبٹ اباد سٹیڈیم میں نبرد ازما ہوں گی۔ کراچی وائٹس اور زرعی ترقیاتی بنک کے درمیان میچ نیشنل سٹیڈیم، کراچی میں کھیلا جائے گا۔ لاہور بلیوز اور واپڈا کی ٹیمیں ایل سی سی اے گراؤنڈ میں مدمقابل ہوں گی جبکہ ملتان اور سوئی سدرن گیس کے درمیان میچ ملتان سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔