قائد اعظم گیمز کی سٹیرنگ کمیٹی نے دوسرے قائد اعظم گیمز کے لئے 13کڑوڑ 83لاکھ بجٹ جاری کرنے کی حتمی منظوری دے دی

اسلام آباد (سپورٹس ورلڈ نیوز) دوسری قائد اعظم گیمز کی سٹیرنگ کمیٹی نے قائد اعظم کے یوم پیدائش 25دسمبر سے 29دسمبر تک دوسرے قائد اعظم گیمز کی حتمی منظوری دیتے ہوئے پاکستان سپورٹس بورڈ اور صوبائی سپورٹس بورڈ ز کو مقابلوں کی فوری تیاری کے لئے احکامات جاری کردئیے اور ان گیمز کے لئے103.830 ملین یعنی(تیرہ کٹروڑ تیراسی لاکھ) کے بجٹ کی حتمی منظوری دے دی ہے۔ جو چند دن کے اندر پاکستان سپورٹس بورڈ کو جاری کر دیا جائے گا۔قائد اعظم گیمز کے حوالے سے یہ اہم فیصلہ آج پاکستان سپورٹس بورڈ اسلام آباد میں ہونے والے قائد اعظم گیمز سٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں کیا کیا جسکی صدارت وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیر زادہ نے کی۔ جس میں وفاقی سیکر ٹری وزارت بین الصوبائی رابطہ۔سیکر ٹری پلاننگ کمیشن شعیب احمد صدیقی۔جوائینٹ سیکر ٹری وزارت داخلہ محمد علی اور ڈی جی پی ایس بی ڈاکٹر اختر نواز گنجیرا سمیت اہم متعلقہ حکام نے شر کت کی ۔ اجلاس میں ڈی جی پی ایس بی ڈاکٹر اختر نواز گنجیرا نے اجلاس کے  شرکاء  کو بریفنگ دیتے ہوئے  ان گیمز کے حوالے سے اب تک کی جانے والی تیاریوں سے آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھآگاہ کیا کہ ان گیمز میں مجموعی طور پر 19ڈسپلنز میں ملک بھر سے3700مرد وخواتین کھلاڑی شرکت کریں گے۔ انہوں نے اس موقع پر ان گیمز کی افتتاحی اور اختتامی تقریب کو شاندار انداز میں منعقد کرنے کے لئے پی ایس بی حکام کی جانب سے تیار کردہ پلان بھی دیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اس ایونٹ کی افتتاحی تقریب کے لئے صدر مملکت ممنون حسین اور اختتامی تقریب کے لئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو مدعو کیا جائے گا۔ اجلاس میں طے کیا گیا کہ ایونٹ کی سیکورٹی کو غیر معمولی بنانے کے لئے چیف کمشنر اسلام آباد۔ آئی جی اسلام آباد ۔سی سی پی او اسلام آباد سمیت دیگر حکام سے میٹنگ کی جائے گی۔ جس میں ان سے مقابلوں کے لئے سیکورٹی کو فاول پروف بنانے کے لئے درخواست کی جائے گی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مقامی انتظامیہ سے کھلاڑیوں کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لئے یہ بھی درخواست کی جائے گی کہ وہ رینجرز کی مدد بھی لیں۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر میاں ریاض حسین پیر زادہ نے پی ایس بی کے حکام سمیت ان مقابلوں میں معاونت کرنے والے دیگر اداروں کے حکام پر زور دیا کہ وہ ن گیمز کی کامیابی کے لئے اپنی بھرپور صلاحیتیں وقف کر کے اس ایونٹ کا کامیاب بنائیں اور دنیا میں پاکستان کے سافٹ امیج اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔