قائد اعظم گیمز کے سکواش ایونٹ کے ویمن مقابلوں میں طیبہ عباس ،کبرا کی فتوحات، حلیمہ اور بشرا کو واک اوور مل گیا

اسلام آباد(سپورٹس ورلڈ نیوز)دوسری قائد اعظم گیمز کے سکواش ایونٹ کے ویمن مقابلوں میں طیبہ عباس ،کبرا کی فتوحات، حلیمہ اور بشرا کو واک اور مل گیا،پاکستان سپورٹس بورڈ میں کھیلے گئے ایونٹ کے پہلے روز کے مقابلوں میں پی بی کی طیبہ عباس نے بلوچستان کی ظہرا کو 11/6 11/5 11/4سے بلوچستان کی کبرا نے فاٹا کی زاوا کلثوم کو 11/8 11/1 11/1جبکہ جی بی کی حلیمہ کوجی بی ہی کی فہمیدا کے خلاف اوراسلام آباد کی بشرا کو فاٹا کی سویرا کے خلاف واک اور حاصل ہوا۔