قائد ملت شہید لیاقت علی خان ایس ایس بی ٹرافی باسکٹ بال ٹورنامنٹ :علامہ اقبال الیون(عسکری کلب) فتحیاب

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے اشتراک سے منعقدہ قائد ملت شہید لیاقت علی خان ایس ایس بی ٹرافی باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا ٹائٹل علامہ اقبال الیون (عسکری کلب ) نے مد مقابل قائد اعظم الیون (کراچی باسکٹ بال کلب ) کو ایک دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے کے بعد 47-45پوائنٹس سے شکست دیکر اپنے نام کرلیا ۔فاتح ٹیم کی جانب سے محمد اُسامہ 14،شاہ میر ظہیر 14اور سید بختیار نے 12جبکہ رنر اپ ٹیم کی جانب سے طلال احمد 12،وجیہ عباسی 10اور جانزیب نے 9پوائنٹس اسکور کرکے نمایاں کھلاڑی رہے ۔ کھیلے گئے میچ میں ریفریز کے فرائض طار ق حسین ،نذاکت خان اور محمد شبر نے انجام دیئے جبکہ ٹیکنیکل آفیشلز ذعیمہ خاتون ،ذاہد ملک ،ممتاز احمد اور محمد نعیم تھے ۔فائنل کے اختتام پر منعقدہ تقسیم انعامات کی تقریب میں مہمان خصوصی ڈائریکٹر سندھ اسپورٹس بورڈ شہزاد پرویز بھٹی نے فاتح ،رنر اپ ٹیموں کو ٹرافی اور کھلاڑیوں میں انفرادی انعامات اور کیش پرائز تقسیم کئے اس موقع پر کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان ،شاہدہ پروین ،خالد جمیل شمسی ،انجینئر محفوظ الحق ،عبدالناصر،غلام عباس جمال ایڈوکیٹ اور دیگر موجود تھے تقریب میں شاہدہ پروین کو کھیلوں میں خدمات پر ایوارڈ سے نوازا گیا ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی سید بختیار اور مین آف دی میچ فائنل محمد اُسامہ کو قرار دیا گیا اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ڈائریکٹر سندھ اسپورٹس بورڈ شہزاد پرویز بھٹی نے اعلان کیا کہ آرام باغ باسکٹ بال کورٹ پر حکومت سندھ کے وعدے کو میں پورا کراؤں گا اور خواتین اور مردوں کے لئے 3ٹوائیلٹس کی تعمیر جلد ازجلد شروع کردی جائیگی