قذافی سٹیڈیم لاہور سے ملحقہ ایل سی سی اے گراؤنڈ میں فلڈ لائٹس کی تنصیب کا کام شروع

لاہور(سپورٹس ورلڈ نیوز) قذافی سٹیڈیم لاہور سے ملحقہ ایل سی سی اے گراؤنڈ میں فلڈ لائٹس کی تنصیب کا کام شروع کر دیا گیا ہے ساڑھے چار کروڑ روپے کی لاگت سے شروع کیا جانے والا یہ منصوبہ آئندہ تین ماہ میں مکمل کرلیا جائیگا منصوبے کی تکمیل کے بعد مذکورہ گراؤنڈ میں ڈے اینڈ نائٹ میچ کھیلے جا سکیں گے اس منصوبے پر کام کی نگرانی پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء حنیف عباسی کر رہے ہیں واضح رہے کہ ایل سی سی گراؤنڈ کو فلڈ لائٹ گراؤنڈ بنانے کا منصوبہ ایل سی سی اے کے سابق صدر خواجہ ندیم نے تجویز کیا تھا جس کا سہرا خواجہ ندیم کے سر ہی جاتا ہے۔